20 جون 2025 - 05:29
ایران پر صہیونی جارحیت پوری امت مسلمہ پر جارحیت ہے، حماس

حماس کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ ایران پر صہیونی ریاست کی جارحیت اس غاصب ریاست کی طرف سے پوری امت مسلمہ پر جارحیت ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ 'حماس' کے سینئر رکن نے سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جنگ سب ہی کے کے خلاف ہے اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

سامی ابوزہری نے زور دے کر کہا: ہم ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت میں، ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکہ کو اس جنگ میں مداخلت سے باز رکھتے ہیں اور خبردار کرتے ہیں کہ اس صورت میں اس کو پوری امت مسلمہ کے خلاف لڑنا پڑے گا۔

ابو زہری نے کہا: غزہ پٹی میں امدادی سامان کی تقسیم کا کوئی انتظام نہیں ہے اور جو انتظام ہے وہ بھی موت کا جال ہے۔ فلسطینیوں کو امداد وصول کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے اور صہیونی فوج ان پر حملہ کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا: جب بھی دسوں عام فلسطینی شہری امدادی سامان کی تقسیم کے نام نہاد مراکز کے قریب جمع ہوتے ہیں، سب کو شہید کیا جاتا ہے اور یہ جرائم امریکیوں کی مدد سے انجام پاتے ہیں اور نہتے انسانوں کو قتل کیا جاتا ہے۔

سامی ابو زہری نے مزید کہا: اگر جنگ کے خاتمے کے لئے معتبر عالمی ضمانتیں فراہم ہو جائیں تو ہم دشمن کے تمام قیدیوں کو ایک مرحلے میں رہا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha